رمضان المبارک کےمبارک مہینے میں یونی ورسٹی آف سیالکوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین جناب فیصل منظور صاحب اور ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر و وائس چانسلر جناب محمد ریحان یونس صاحب نے حسب معمول 4اپریل2023ء یونی ورسٹی کی تمام فیکلٹی ، ڈینز ڈائیریکٹرز اور انتظامیہ کے ممبران کے لیے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
جناب فیصل منظور صاحب اور جناب ریحان یونس صاحب نے یونی ورسٹی کےدیرینہ فیکلٹی ممبران کی خدمات کے اعتراف میں اسناد تقسیم کی اور بے شمار تحایف بھی تقسیم کئے ۔