شعبہ اسلامیات, یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام, استقبال رمضان سیمینار بعنوان: اسلام کا تصور زکوٰۃ: احکام مسائل آج مورخہ 11 مارچ 2024 بروز سوموار عبد الغنی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعہ کونسل ، شیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم گجرانوالہ نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ آپ نے اسلام کے تصور زکوٰۃ ، زکوٰۃ کی سماجی ضرورت ، حکمتیں ، اثرات اور معیشت کے متعلق عالمی تحدیات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، ڈائریکٹرز اساتذہ اور طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبال رمضان کے حوالہ سے مختصر گفتگو بھی کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد طاہر مصطفے'نے سرانجام دیے ۔ علامہ راشدی صاحب کی دعا کے ساتھ سیمینار اپنے وقت مقررہ پر اختتام پذیر ہوا۔