آرمی برن ہال کالج فار گرلز ایبٹ آباد میں 17-18 اکتوبر، 2024 ، کو ہونے والے چوتھے "بیگم رعنا لیاقت علی خان ذو لسانی تقریری مقابلے" میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی دو طالبات، مناہل اور رضوا، نے حصہ لیا۔ وائس چانسلر محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان صاحب اور کنوینئر بورڈ آف سوسائٹیز ڈاکٹر تنویر علی شیروانی صاحب کی رہنمائی میں ان طالبات نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ڈاکٹر یاسمین کوثر کے ساتھ ٹیم نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا سے مقابلہ کیا، جیسے پنجاب یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی لاہور، اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی۔ مقابلے کے آخر میں میزبان کالج کے چیئرمین اور پرنسپل نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات اور اسناد سے نوازا۔ آخر میں گروپ فوٹو لیا گیا اور طالبات کے لیے یہ ایک بہترین سیکھنے کا موقع رہا۔