یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں یوم اقبال پر سیمینار کا انعقاد
Date
1/24/2025
6نومبر 2024 کو اقبال چیئر کے زیر انتظام مختلف سوسائٹیز کے تعاون سےچیئرمین بورڈ آف گورنرز جناب فیصل منظور صاحب اور محترم وائس چانسلر پروفیسر (میریٹوریس ) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان صاحب کی سرپرستی میں سیمینار بعنوان "جوانوں کو پیروں کا استاد کر"عبدالغنی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس میں مہمان خصوصی حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے جناب منیب اقبال صاحب تھے۔ پروگرام میں تلاوت قرآن پاک اور نعت کی سعادت عبد الرحمان اور عفیفہ نے حاصل کی ۔ کلیم رضا صاحب نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ کلام اقبال بھی پیش کیا ۔ میوزک سوسائٹی نے موسیقی کے ساتھ کلام اقبال پیش کیا ۔ اس کے بعد ڈرامیٹک سوسائٹی نے اقبال کی نظم "بچے کی دعا" پر ٹیبلو پیش کیا۔ "جوانوں کو پیروں کا استاد کر" کے موضوع پرجناب منیب اقبال صاحب نے بڑا جامع خطاب پیش کیاجس میں نوجوانوں کو فکر اقبال کو سمجھنے اوراسے اپنی زندگی کے معاملات میں اپنانے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچنے کی تلقین کی۔انھوں نے بتایا کہ فکر اقبال کی تفہیم کے لیے میں نے اپنے والد جسٹس جاوید اقبال سے رجوع کیا جنہوں نے انہیں اقبالیات کی اصل اہمیت سے روشناس کروایا۔ جناب منیب اقبال صاحب نے نوجوان کو اپنے دلوں میں عشق محمد ﷺ کےساتھ ختم نبوت پر پختہ ایمان کی اہمیت کو دلائل سے سمجھایا۔
پروگرام کے اختتام پر محترم وائس چانسلر صاحب نے جناب منیب جاوید اقبال صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ اپنے سٹوڈنٹس کی کردار سازی اور ان میں قومی و ملی شعور اجاگر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین محترم جناب فیصل منظور صاحب کا پیغام بھی دیا کہ وہ اس ادارے کو قومی و بین الاقوامی سطح کی بہترین یونیورسٹی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، جہاں طلباو طالبات کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اس پروگرام میں طلباو طالبات نے اقبال کے پیغام کو اپنی خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے زندہ کر دیا، جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا۔ وائس چانسلر صاحب نے طلباو طالبات کی پرفارمنس کو خاص طور پر سراہا اور طلبا و طالبات کی محنت اور جوش و جذبے کی داد دی۔ انہوں نے آئندہ بھی طلباو طالبات کو ایسی تخلیقی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دی تاکہ اقبال کے پیغام کو مزید نوجوانوں تک پہنچایا جا سکے۔
تقریب کےآخر میں جناب وائس چانسلر صاحب نے محترم جناب منیب جاوید اقبال صاحب کو یادگاری سوینیر پیش کیا