یونی ورسٹی آف سیالکوٹ نےاپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شاعر مشرق کی فکر کو عام کرنے کے لیے وائس چانسلر جناب محمد ریحان یونس صاحب اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز جناب فیصل منظور صاحب کے زیر سر پرستی اقبال چیئر اور سنٹر فار رومی اینڈ اقبال اسٹڈیز کے زیر انتظام یوم اقبال کو منانے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں اقبال اکادمی کے تعاون سے 29 نومبر 2023 کو ایک سیمینار بعنوان "فکر اقبال میں اسلامی ریاست کا تصور" منعقد ہوا اس کے مہمان خصوصی منیب اقبال صاحب اور ایک اور مہمان ڈاکٹر عبد الروف رفیقی صاحب ڈائیریکٹر اقبال اکادمی پاکستان تھے
اس سیمینار میں منیب اقبال صاحب اور ڈاکٹر عبدالروف رفیقی صاحب، رجسٹرار محمد یعقوب صاحب ڈاکٹر نوید جمیل ملک صاحب ، ڈاکٹر مشتاق عادل صاحب ، ڈاکٹر یاسمین کوثر صاحبہ ، ڈاکٹر عامر اقبال صاحب نے فکر اقبال کے عصری پس منظر میں خیالات کا اظہار کیا۔
آل پاکستان جامعات اور کالجز کے مابین مقابلہ جات : کلام اقبال کے نتائج کا اعلان کیا گیا اورتقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر یاسمین کوثر اور حماد نے ادا کیے۔
ان مقابلوں میں مختلف جامعات اورکالجز کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا ، جن میں پنجاب یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ،ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور اورخوشاب، یونیورسٹی آف سیالکوٹ ، گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈلاہور، گورنمنٹ ڈگری کالج وحدت کالونی لاہور، گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز سیالکوٹ، وائٹل کالج ڈسکہ، جامعہ المصطفیٰ گوجرانوالہ وغیرہ جیسے اداروں سے طلبا وطالبات اور اساتذہ کرام نے حصہ لیا ان مقابلہ جات میں تقریری مقابلہ ، بیت بازی، کلام اقبال تحت اللفظ ، اور ترنم،خطاطی، مصوری ، اسکیچنگ شامل تھے۔ان مقابلہ جات میں کامیاب طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔طلبا کے بینڈ نے کلام اقبال سے سب کومحظوظ کیا ۔اخر میں انعامات پانے والے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گیا ۔