یونیورسٹی آف سیالکوٹ حسب روایت محترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان صاحب کی سرپرستی میں اقبال چیئر کے زیر انتظام یوم اقبال کے موقع پر سیمینار 6نومبر 2024 بروز بدھ صبح 10بجے عبد الغنی آڈیٹوریم میں منعقد کر رہی ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے پوتے جناب منیب اقبال صاحب ہوں گے۔ وہ اپنے خطاب میں فکر اقبال کی روشنی میں نوجوانوں کے حال اور روشن مستقبل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کریں گے