آج پہلی اکتوبر 2024 بروز منگل یونیورسٹی آف سیالکوٹ ،اقبال کیمپس کے ORIC ہال میں فیض چیئر کے زیرِ اہتمام فیض احمد فیض سیمینار کا انعقاد ہوا. وائس چانسلر پروفیسر ( میریٹورئس) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کی نمائندگی ڈین فکیلٹی سوشل سائنسز اینڈ ہومنیٹیز جناب پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے کی. پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ڈائریکٹر شعبہ تالیف و ترجمہ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بہ طور مہمان مقرر شرکت فرمائی. آپ نے اپنے خطاب میں فیض احمد فیض کے فکر و فن پر تفصیلی روشنی ڈالی. پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد، صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے اظہارِ تشکر پیش کیا. ڈاکٹر محمد عامر اقبال ،صدر فیض چیئر نے فیض چیئر کا تعارف پیش کیا اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی.سیمینار میں نظامت کی ذمہ داری ثمرن جٹھول اسکالر ایم فل اردو نے نبھائی ۔طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی اور پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کے خطاب کو سراہا.