پی ایچ ڈی اردو کے NOC کے اعزاز میں يونیورسٹی آف سیالکوٹ میں تقریب
Date
1/24/2025
یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام "پی ایچ ڈی اردو" کے NOC ملنے کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں قابل احترام محترم جناب وائس چانسلر پروفیسر (میرٹوریس) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن صاحب، ڈاکٹر نوید جمیل ملک (ڈین، فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز)، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عادل (چیئرمین شعبہ اردو) کے علاوہ دیگر ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان اور شعبہ اردو کے اساتذہ نے شرکت کی۔
محترم وائس چانسلر صاحب نے ڈاکٹر نوید جمیل ملک اور پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عادل کو اس اعزاز پر مبارکباد دی اور خصوصاً ڈاکٹر مشتاق عادل کو ان کے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معیار کو اولین ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ "ہر کامیابی کے پیچھے ایک محرک قوت ہوتی ہے۔" انہوں نے NOC کے حصول کا کریڈٹ شعبہ اردو کے سربراہ، اساتذہ، اور کیو ای سی کو دیا اور ہدایت کی کہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لیے ایچ ای سی کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عادل نے وائس چانسلر صاحب کو اپنی 2024 میں شائع ہونے والی تین کتابیں بھی پیش کیں۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے لیے یہ موقع ایک اہم سنگ میل ہے، جو جدید تعلیمی پروگرامز کے ذریعے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے پرعزم ہے