loader image

1-KM Main Daska Road Sialkot info@uskt.edu.pk

Call Us : +92-523575518-20

شعبہ اردو کی طرف س تحقیقی موضوع کا انتخاب پر ایک سیمینار

شعبہ اردو کی طرف س تحقیقی موضوع کا انتخاب پر ایک سیمینار

یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اُردو کے زیرِاہتمام ایک پُرمغز اور علمی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا:
"تحقیقی موضوع کا انتخاب"
یہ پروگرام شعبہ اُردو کی جانب سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر نوید جمیل ملک صاحب کی زیرِنگرانی منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین سیال صاحب نے اسلام آباد سے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سٹیج سیکرٹری مس ثمرن جٹھول کی دعوت پر ڈاکٹر صاحب نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں تحقیق کے سفر میں درپیش مشکلات، مواقع اور درست راستے پر رہنمائی فراہم کی۔
خطاب کے اہم نکات میں شامل تھا:
تحقیق کا ایسا موضوع چنیں جو دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو
اپنی صلاحیت، شوق اور ماحول کو مدِنظر رکھ کر تحقیق کریں
ماقبل تحقیق کو سمجھنا اور اُس سے سبق لینا ضروری ہے
موضوع قابلِ عمل، موزوں اور ادارے کی نظریاتی اساس سے ہم آہنگ ہونا چاہیے
انٹرڈسپلنری رجحان سے بچیں اور تحقیق میں ارتکاز رکھیں
موضوع میں جدّت اور اصل مواد کی اہمیت پر زور
کتابوں سے رشتہ مضبوط کریں تاکہ لائبریری کا مؤثر استعمال ہو
پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین سیال نے تحقیق کے حوالے سے عملی مثالیں دیتے ہوئے طلبہ کو اس قابل بنایا کہ وہ نہ صرف ایک موضوع کا درست انتخاب کریں بلکہ اُس پر مؤثر انداز میں تحقیق بھی کر سکیں۔
پروگرام کے اختتام پر شعبہ اُردو کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو شکریہ کے طور پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈین ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے مہمانِ خصوصی ، دیگر اراکین اور طلبہ کے لیے اختتامی کلمات اور شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر مشتاق عادل صاحب نے حاضرین نشست کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
محترم جناب عزت ماب وائس چانسلر پرفیسر میریٹوریس ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان صاحب ایسی علمی نشستوں کے بھر پور حامی رہتے ہیں جو طلبہ کے تحقیقی سفر میں راہنمائی کا ذريعہ اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے علم و تحقیق کے اس مشن کو جاری رکھیں ۔