تقریبِ تقسیمِ چیکس
تقریبِ تقسیمِ چیکس
وزیرِ اعلیٰ پنجاب
ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ۔
13جولائی 2026 کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں وزیرِ اعلیٰ ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت منتخب طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر، پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمٰن، رجسٹرار، عارف عزیز، ٹریژرر، شہزاد انجم اور فوکل پرسن، عثمان علی سندھو نے طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے۔
تقریب میں شریک طلبہ اور ان کے والدین نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز، محترم فیصل منظور اور وائس چانسلر، کا دلی تشکر اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک قابلِ قدر پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں اس باوقار اسکالرشپ کی فراہمی کو طلبہ کے لیے ایک گراں قدر تعلیمی موقع قرار دیا۔
یونیورسٹی آف سیالکوٹ نوجوانوں کی علمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے

