فیض کا پیغام اور عصری چیلنجز — بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
فیض چیئر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی سیمینار ’’کلامِ فیض اور عصری مسائل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
پروفیسر (میریٹوریئس) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ فیض کا کلام ناانصافی اور سماجی ناہمواریوں کے خلاف ہر دور کی مؤثر آواز ہے جو آج بھی فکری رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے مصنوعی ذہانت کے دور میں فیض کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی (ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش) اور پروفیسر رانا اعجاز حسین (کویت) نے نوجوانوں کے لیے فیض کے افکار کی معنویت پر روشنی ڈالی۔
سیمینار میں ڈاکٹر محمد عامر اقبال نے فیض چیئر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ کلیم رضا، ڈائریکٹر ایڈمشن نے ترنم سے کلامِ فیض پیش کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔

